18 اکتوبر 2012 - 20:30

ہندوستان کے سپریم کورٹ نے سینئر صحافی سید محمد احمد کاظمی کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

ابنا: محمد احمد کاظمی کو دہلی میں صہیونی ریاست کے سفارتخانے کی گاڑی میں بم دھماکے کے بعد گرفتار کیا گيا تھا۔ انہیں دلی کے اسپیشل سیل نے انڈین اسلامک سنٹر سے نکلتے وقت مارچ میں گرفتار کیا تھا اس کے بعد سے اب تک احمد کاظمی پولیس کی حراست میں تھے۔ سپریم کورٹ نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی ہے اور ھدایت دی ہےکہ متعلقہ اتھارٹی کے پاس اپنا پاسپورٹ جمع کرواديں۔ واضح رہے کہ تیرہ فروری کو دلی کی اورنگ زیب روڈ پر موثر سائیکل پر سوار ایک شخص نے صہیونی سفارتخانے کی ایک کار میں دھماکہ خیز مادہ نصب کیا تھا جس سے دھماکہ ہوا تھا اور اس دھماکہ میں کار میں سوار ایک صہیونی سفارتکار کی اہلیہ سمیت چار افراد زخمی ہوئےتھے۔ صہیونی ریاست نے اس دھماکے کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹہرایا تھا لیکن ایران نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيلی سفارتکار کی کار پر حملے میں جس طرح کے مقناطیسی بم کا استعمال کا گيا تھا وہ اسی طرح کابم تھا جس طر‌ز کے بموں سے تہران میں کئي ایرانی ایٹمی سائنس دانوں کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کئے گئے تھے۔ ہندوستانی حکومت نے اس دھماکے میں ملوث افراد کے بارے میں  ابھی تک معلومات فراہم نہیں کی ہیں تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس بم دھماکے میں صہیونی ایجنٹ ملوث ہیں۔  یاد رہے احمد کاظمی ریڈیو تہران کی اردو اور ہندی سروس کے لئے بھی رپورٹنگ کرتے تھے.

.....

/169